کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انڈس ہائی وے کی تعمیر کا اجلاس

انڈس ہائی وے پر کام کی رفتار کو تیزکیا جائے،اس روڈ پر روزانہ حادثات ہوتے رہتے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، سید مراد علی شاہ

اتوار 28 جنوری 2018 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں وزیر اعلیٰ ہائوس میں انڈس ہائی وے کی تعمیر کا اجلاس منعقدکیاگیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، وفاقی سیکریٹری کمیونیکیشن فرقان بہادر خان ، چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ انڈس ہائی وے پر کام کی رفتار کو تیزکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس روڈ پر روزانہ حادثات ہوتے رہتے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین این ایچ اے (NHA)سے کوٹری سے ٹھٹھہ تک روڈ کی تعمیر پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ روڈ بہت اہم ہے۔ یہ کوٹری کی انڈسٹریل ایریا کی ٹریفک ضروریات کو پورا کرے گی۔وفاقی سیکریٹری کمیونیکیشن اور چیئرمین این ایچ اے نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ان کاموں پر خصوصی توجہ دینے کی یقین دہائی کرائی۔#

متعلقہ عنوان :