بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس آج ہوگا

اتوار 28 جنوری 2018 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس آج (بروز پیر)، ڈھائی بجے دن، کونسل ہال، کے ایم سی بلڈنگ، ایم اے جناح روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایجنڈے کے 31 آئٹمز اور دیگر امور زیر غور لائے جائیں گے ، بعدازاںان کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :