اے این پی جرمنی کے زیر اہتمام با چا خان اور عبدالولی خان کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی و تقریب کا اہتمام کیا جس میں دونوں رہنماؤں کی زندگی و خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی

اتوار 28 جنوری 2018 20:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) اے این پی جرمنی کے زیر اہتمام با چا خان اور عبدالولی خان کی برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی و تقریب کا اہتمام کیا جس میں دونوں رہنماؤں کی زندگی و خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی جرمنی نے صدر ہدایت اللہ خان بنگش کے زیر صدارت، نائب صدر ظریف خان کی رہائش گاہ برسی تقریب منعقد کیا جس میں اے این پی فرنکفرٹ کے صدر شاعر علی نصیر خان ، شاعر ایڈووکیٹ صفدر خان ، سید حسن علی باچا ، افغانستان سے تعلق رکھنے والے شاعر عبدالقاسم خان و دیگر قوم پرست رہنماء شریک ہوئے جنہوں نے کلام پیش کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ با چا خان اور عبدالولی خان نے برصغیر اور افغانستان میں آباد پشتونوں کی بقاء کی بات کی ہے بلکہ اُنہوں نے پوری انسانیت کی بات کی ہے اور ہر قسم جنگ و فساد اور تشدد کے خلاف عدم تشدد کے فلسفے کے ذریعے مقابلہ کیا ہے جس دہشت گردی کی خلاف بات ہمارے اکابرین نے آواز بلند کیا تھا آج پوری دنیا دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف متفق ہے اُنہوں نے کہا کہ با چا خان پختون قوم کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے اور علم کی شمع روشن کرانے کیلئے آزاد مدرسوں کا قیام عمل میں لا یا مگر پختونوں نے ان پر وہ عمل نہیں کیا جس کی ضرورت آج بن چکی ہے ایک طرف دنیا میں دہشت گردی ہو رہی ہے تو دوسری طرف انہی مخدوش صورتحال کے خلاف دہائیوں سال پہلے ہمارے اکابرین کی کھلے عام مخالفت روز بروز سچ ثابت ہو رہی ہے اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ افغان جنگ کے نتائج ہم بھگت رہے ہیں اس موقع پر شعراء نے با چا خان اور عبدالولی خان کی زندگی کو شعر و شاعری میں بیان کیا برسی تقریب کے آ خر میں دونوں رہنماؤں کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔