پولیس نے نوازشریف سے بزرگ شہری کی ملنے کی کوشش ناکام بنادی

جڑانوالہ جلسہ میں نوازشریف کی تقریر کے دوران ”بابا جی کوانصاف دو“کے نعرے بھی لگ گئے، پولیس اہلکاروں نے انصاف کی اپیل کرنے والےعمررسیدہ بزرگ کوگھسیٹ کرباہرنکال دیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 جنوری 2018 20:31

پولیس نے نوازشریف سے بزرگ شہری کی ملنے کی کوشش ناکام بنادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف جڑانوالہ میں عوامی جلسے میں خود انصاف کی دہائی دیتے رہے لیکن اس دوران ایک انصاف مانگنے والے بزرگ کودھکے پڑگئے۔انصاف کی اپیل لیکر جب بزرگ شہری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملنے کی کوشش کی توپولیس اہلکاروں نے سائل کوپکڑ کرباہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی تقریر کے دوران ”بابا جی کوانصاف دو“کے نعرے بھی لگ گئے۔

واضح رہے بزرگ سائل اپنے پلاٹ پرقبضہ چھڑوانے کیلئے نوازشریف سے اپیل کرنا چاہتا تھا۔لیکن وہاں پرموجود پولیس اہلکاروں نے بڑی بے دردی کے ساتھ عمررسیدہ بزرگ کوگھسیٹتے ہوئے پنڈال سے باہر نکال دیا۔اس موقع پرن لیگ ایم این ایزاور ایم پی ایزبھی موجود تھے کسی نے پولیس اہلکاروں کوبزرگ شہری کے ساتھ نارواسلوک سے منع نہیں کیا۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں