مولانا عبدالحق ہاشمی کی وفدکے ہمراہ کراچی میں سید منورحسن سے ملاقات، سیاسی حالات اور تنظیمی صورت حال پر گفتگو

اتوار 28 جنوری 2018 20:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کاوفدکے ہمراہ کراچی میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن سے ملاقات۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹر ی ہدایت الرحمان بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمیدمنصوری ودیگر بھی تھے انہوں نے بلوچستان اورملک کے سیاسی حالات ،امن وامان اور تنظیمی صورت حال پر گفتگو کی اس موقع پر مولاناعبدالحق ہاشمی ودیگر نے سید منورحسن کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :