کانگو میں پاکستان امن فورس پر باغیوں کا حملہ ایک اہلکار شہید ایک زخمی

پاکستانی امن مشن کے اہلکاروں نے باغیوں کے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر

اتوار 28 جنوری 2018 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) کانگو میں پاکستان امن فورس پر باغیوں کے حملے کے نتیجے میں نائیک نعیم رضا شہید اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان عالمی اور سلامتی کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کانگو میں پاکستان امن فورس پر باغیوں کے حملے کے نتیجے میں نائیک نعیم رضا شہید اور سپاہی بلال زخمی ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن مشن کے اہلکاروں نے باغیوں کے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا۔ اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے پاکستان عالمی مشن کا مستقبل رکن ملک ہے اور امن مشن کے تحت چھ ہزار پاکستانی افسران اور جوان اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ۔