آپریشن رد الفساد کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کارروائی

نٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں آئی ای ڈی، راکٹ لانچر ، مشین گنیں، دستی بم اور دیگر اسلحہ ایمو نیشن ، بارودی سرنگیں برآمد کر کے قبضے میں لے لی ، آئی ایس پی آر

اتوار 28 جنوری 2018 19:42

راولپنڈی ،کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) آپریشن رد الفساد کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ بگٹی، چھتر، لہڑی میں کا رروائی کر تے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں آئی ای ڈی، راکٹ لانچر ، مشین گنیں، دستی بم اور دیگر اسلحہ ایمو نیشن ، بارودی سرنگیں برآمد کر کے قبضے میں لے لی ہے آئی ایس پی آر کے جاری کر دہ بیان کے مطابق ملک بھر کی طرح دیگر علاقوں اور بلوچستان میں جاری آپریشن رد الفساد کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان نے انٹیلی جنس اداروں کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا ڈیرہ بگٹی، چھتر، لہڑی میں کا رروائیاں کر تے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن بمعہ آئی ای ڈی راکٹ لانچر ، سب مشین گنز، اینٹی پرسنل مائنز، دستی بم ، مختلف اقسام کی بڑی تعداد میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے تخریب کاری کے منصوبے ناکام بنا دیئے ہیں تا ہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ۔