سپر یم کورٹ نے وزیر اعظم، وزیر اعلی کی جانب سے مستقبل میں کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد کردی، مقتولہ زینب کے والد امین انصاری اور وکیل آفتاب باجوہ کے میڈیا پر بیان دینے پر بھی پابندی لگا دی ہے ‘قصور کی معصوم زینب کے زیادتی اور قتل کیس پرازخود نوٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران ملزم کے 37بینک اکاونٹس کا دعوی کرنے والا اینکرپرسن عدالت میں ثبوت پیش نہ کرسکے، چیف جسٹس اینکر پرسن پر برہم‘ چیف جسٹس نے اینکر پرسن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی بنا دی

میں ثاقب نثار ہوں، مفاد عامہ کا کام کرتا ہوں، میرے کام کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے‘چیف جسٹس آف پاکستان میں ہاتھ جوڑ کر نکل جاوں گا‘ڈاکٹر شاہدمسعود‘آپ کو جانے نہیں دوں گا، نام ای سی ایل میں ڈالوں گااور اگر آپ کی خبر غلط ثابت ہوئی تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ پھرکیا ہوگا ‘جسٹس میاں ثاقب نثار کے سپر یم کورٹ رجسٹری برانچ میں سماعت کے دوران ریماکس ‘‘کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی

اتوار 28 جنوری 2018 17:30

سپر یم کورٹ نے وزیر اعظم، وزیر اعلی کی جانب سے مستقبل میں کمیشن یا جوڈیشل ..
�اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مقتولہ زینب کے والد امین انصاری اور وکیل آفتاب باجوہ کے میڈیا پر بیان دینے اور وزیر اعظم، وزیر اعلی کی جانب سے مستقبل میں کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد کردی‘قصور کی معصوم زینب کے زیادتی اور قتل کیس پرازخود نوٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران ملزم کے 37بینک اکاونٹس کا دعوی کرنے والا اینکرپرسن عدالت میں ثبوت پیش نہ کرسکے، چیف جسٹس اینکر پرسن پر برہم‘ چیف جسٹس نے اینکر پرسن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی بنا دی‘کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل 3 رکنی بینچ زینب قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںکی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ کوئی کمیشن نہیں بنائے گا، اسلام آباد میں قتل ہونے والے صحافی سلیم شہزاد کے قتل پر کمیشن بنا لیکن آج تک پتہ نہیں لگا کہ انھیں کس نے قتل کیا، کمیشن بناکر معاملہ کو کونے میں ڈال دیا جاتا ہے جبکہ قصور کی معصوم زینب کے زیادتی اور قتل کیس پرازخود نوٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران عدالت نے مقتولہ کے والد کو ہدایت کی کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریںسماعت کے دوران چیف جسٹس نے زینب کے والد امین انصاری کو روسٹرم پر بلا لیا اور استفسار کیا کہ 'آپ اتنیخاموش کیوں بیٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر مقتول بچی کے والد نے جواب دیا کہ 'ملزم کو رحم نہیں آیا، اسے کڑی سزا ملنی چاہیے اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 'ہم سب کو آپ سے ہمدردی ہے، زینب ہماری بھی بیٹی تھی۔انہوں نے زینب کے والد کو کہا کہ وہ جے ا ٓئی ٹی میں پیش ہوںساتھ ہی جسٹس ثاقب نثار نے زینب کے والد کو کہا کہ وہ جیآئی ٹی میں پیش ہوںجبکہ دوسر ی طرف قصور کی معصوم زینب کے زیادتی اور قتل کیس پرازخود نوٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران ملزم کے 37بینک اکاونٹس کا دعوی کرنے والا اینکرپرسن عدالت میں ثبوت پیش نہ کرسکے، چیف جسٹس اینکر پرسن پر برہم ہوگئے سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اینکر کے بینک اکاونٹ کے دعوے پر ریمارکس دیئے کہ کیس کی تفتیش سے باز آجائیں اور الزامات کے ثبوت دیں۔

جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی آپ اس پر عدم اعتماد نہ کریں۔ چیف جسٹس نے اینکر پرسن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی بنا دی زینب قتل کیس کی ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران اینکرپرسن نے ثبوت دینے کے بجائے الٹا چیف جسٹس سے سوال کرنا شروع کردیے اور کہا کہ آپ بھی تو اسپتالوں کا دورہ کرتے ہیں۔

جس پر چیف جسٹس بولے آپ یہ کیا بات کر رہے ہیں میں ثاقب نثار ہوں، مفاد عامہ کا کام کرتا ہوں، میرے کام کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے، آپ بتائیں کہ اپنے پوائنٹ پر قائم کیوں نہیں رہے اینکرپرسن نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر نکل جاوں گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کو جانے نہیں دوں گا، نام ای سی ایل میں ڈالوں گااور اگر آپ کی خبر غلط ثابت ہوئی تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ پھرکیا ہوگا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے زینب قتل کیس کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ نسیم زہرہ کبھی جھوٹی خبر نہیں دے سکتیںلیکن دوران سماعت ڈاکٹرشاہد مسعود نے موقف اپنایا کہ انہوں نے تو خبر ہی نہیں دی ، خبرتوخبرنامے میں چلتی ہے ان کے پاس ایک انفارمیشن آئی تھی جس پر انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہاکہ تحقیقات کریں ، میں نے خبر نہیں دی عدالت جو سزا دے قبول ہے ، اپنے موقف پر قائم اور ان کو نہیں چھوڑوں گا، عدالت ملزم عمران کو اپنی تحویل میں لے ،ورنہ اسے مار دیاجائے گا۔

اونچی آواز میں بات کرنے پر چیف جسٹس نے ڈاکٹرشاہد مسعود کو جھاڑ پلادی اور ریمارکس دیئے کہ نرمی سے بات کررہاہوں،مگرآپ ہرگزاونچی آواز میں نہ بولیں، نہیں چاہتا کہ حالات میں تنا پیداہو دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اینکرپرسن نے جو دو نام ہاتھ سے لکھ کر دیے تھے وہ عدالتی نوٹس میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی طرف سے دیے جانے والے نام مجھے معلوم ہیں یا اینکر پرسن کو ، وہ نام میں نے اپنی بیگم کو بھی نہیں دکھائے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر شاہدمسعودکی باتیں درست ہوئیں توانہیں سرٹیفیکیٹ دیاجائے گااور اگر ان کی باتیں غلط ہوں گی توان کیخلاف 3 طرح کی کارروائی کی جا سکتی ہے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اینکرپرسن کو توہین عدالت کی سزا دی جائے، پاکستان پینل کوڈ کے تحت یا دہشتگردی کے قانون کے تحت لوگوں کو نفسیاتی اضطراب میں مبتلا کرنے پر اور اس سے زیادہ سخت بھی دے سکتے ہیں چیف جسٹس نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے زینب کے گھر والوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کاحکم جاری کر دیاادھر پنجاب حکومت کی طرف سے زینب قتل کیس کے علاوہ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 7دیگر بچیوں کے کیسز کی ازسر نو تحقیقات جے آئی ٹی کے سپرد کردی گئی جے آئی ٹی نے زیادتی کے بعد قتل کی گئی ایمان فاطمہ کا کیس دوبارہ کھولتے ہوئے،مقدمے کے ملزم مدثر کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کرنے والے 6 اہلکاروں سب انسپکٹر محمد علی، ایایس آئی تنویر، اے ایس آئی شریف، کانسٹیبل محمد عامر، عابدحسین اورخالد کو طلب کرلیا۔