(ن) لیگ کا پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی عوام رابطہ مہم تیز کر نے کا فیصلہ،سینٹ انتخابات میں کامیابی اور ہارس سٹیڈنگ جیسے مسائل کو روکنے کیلئے بھی حکمت عملی بنا لی گئی ‘ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سینٹ انتخابات کیلئے ہارس سٹیڈنگ کی سازش پر شر کاء نے اظہار تشویش کر دیا ‘آئندہ عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کوسامنے لانے کا فیصلہ

ہم نے ساڑھے چارسولوں میں احتجاجی دھر نوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے‘ آج بھی ثابت قدم ہے، کوئی بھی ہمیں ملک وقوم کی خدمت سے نہیں روک سکتا ‘انشاء اللہ ملک میں عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر ہی ہوں گے‘ (ن) لیگ ایک بار پھر عوام کی طاقت سے بھر پور کامیابی حاصل کر یں گی، تمام سازشی عناصر کو ہر محاز پر عبر تناک شکست ہوگی ‘میاں نوازشر یف کی اجلاس میں گفتگو

اتوار 28 جنوری 2018 17:30

(ن) لیگ کا پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی عوام رابطہ مہم تیز کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی عوام رابطہ مہم تیز کر نے کا فیصلہ ‘سینٹ انتخابات میں کامیابی اور ہارس سٹیڈنگ جیسے مسائل کو روکنے کیلئے بھی حکمت عملی بنا لی گئی ‘ پیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری کی سینٹ انتخابات کیلئے ہارس سٹیڈنگ کی سازش پر شر کاء نے اظہار تشویش کر دیا ‘آئندہ عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کوسامنے لانے کیلئے امیدواروں کے انتخاب کیلئے میاں نوازشر یف اراکین اسمبلی اور امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کر یں گے ۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز رائے ونڈ جاتی امراء میں (ن) لیگ کے صدر میاں نوازشر یف کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف ‘مر یم نوازشر یف ‘سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق ‘وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ‘رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبازشر یف اور سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر بھی شریک ہوئے اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ‘سینٹ انتخابات ‘عوام رابطہ مہم سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی بنائی گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلا س کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے شر کاء کو پیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری کی سینٹ انتخابات کیلئے ہارس سٹیڈنگ کی سازشوں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر شر کاء نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسی کسی بھی سازش کو ہر صورت ناکا م بنانے کیلئے مشاورت کے بعد حکمت عملی بنائی گئی ہے اور شر کاء نے فیصلہ کیا ہے کہ (ن) لیگ کی عوام رابطہ مہم کو پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں میں بھی تیز کیا جائیگا اور میاں نوازشر یف ‘وزیر اعلی شہبازشر یف کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء ‘اراکین پار لیمنٹ بھی عوام رابطہ مہم میں جلسوں سے خطاب کر یں گے اور عوا م سے رابطوں کو زیادہ سے زیادہ سے مضبوط اور فعال کیا جائیگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشر یف نے ہم نے ساڑھے چارسولوں میں احتجاجی دھر نوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آج بھی ثابت قدم ہے اس لیے کوئی بھی ہمیں ملک وقوم کی خدمت سے نہیں روک سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ملک میں عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر ہی ہوں گے اور (ن) لیگ ایک بار پھر عوام کی طاقت سے بھر پور کامیابی حاصل کر یں گی اور تمام سازشی عناصر کو ہر محاز پر عبر تناک شکست ہوگی اور (ن) لیگ پھر حکومت بناکر ملک وقوم کی خدمت کر یں گی ۔

متعلقہ عنوان :