نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی کوہ پیما بازیاب ،ْپولش کوپیما کی تلاش ختم کردی گئی

دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے آپریشن شروع کیا تھا

اتوار 28 جنوری 2018 13:22

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) کوہ ہمالیہ میں واقع پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کے دوران پھنس جانے والی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ پولینڈ کے کوہ پیما کی مزید تلاش ختم کردی گئی۔واضح رہے کہ دونوں کوہ پیما ،ْکوہ ہمالیہ میں واقع 26 ہزار 660 فٹ بلند نانگا بربت چوٹی پر خراب موسم کے باعث کیمپ 4 میں تین روز سے پھنسے ہوئے تھے۔

دونوں کوہ پیماؤں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مدد کا پیغام بھیجا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ 7 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں، ان میں سے ایک کوہ پیما کی بینائی متاثر ہوئی ہے جبکہ دوسرے کوہ پیما کے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیاں فراسٹ بائیٹ کا شکار ہوئی ہیں جس کے بعد دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خاتون کوہ پیما نے پولش مرد کوہ پیما کو کیمپ 4 پہنچادیا تھا جبکہ وہ خود کیمپ 3 تک پہنچ گئی تھیں، جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔کوہ پیماؤں کی پولش ٹیم کا کہنا ہے کہ چوٹی پر پھنسے مرد کوہ پیما کا پتہ نہیں چل سکا جبکہ شدید سردی اور دشوار موسم کے باعث پولش کوہ پیما کی مزید تلاش ختم کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ نانگا پربت کو قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے جسے سر کرنے کی کوشش کے دوران اب تک کئی کوہ پیما جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :