صومالیہ سے افریقی یونین کی امن فوج کا انخلا درست نہیں ، افریقی یونین

اتوار 28 جنوری 2018 11:51

ادیس ابابا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء) افریقی یونین کی صومالیہ میں تعینات امن فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں اس مشن کا اختتام اب تک کی تمام پیش رفت کو ضائع کر دے گا۔

(جاری ہے)

افریقی یونین کے نمائندہ خصوصی فرانسسکو مادیرا نے یہ بات ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس کے دوران افریقی رہنماؤں اور بین الاقوامی پارٹنرز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ کے لیے افریقی امن مشن کی معیاد سن 2020 میں پوری ہو جائے گی تاہم اس میں توسیع بے حد ضروری ہے۔ مادیرا کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب اب بھی بڑے دہشت گردانہ حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے، اس لیے افریقی امن فوج کو اس ملک میں آئندہ بھی تعینات رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :