نانگا پربت پر پھنسی فرانسیسی کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا، پولش کوہ پیما کی تلاش ختم کردی گئی

اتوار 28 جنوری 2018 11:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کے دوران پھنس جانے والی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ پولینڈ کے کوہ پیما کی مزید تلاش ختم کردی گئی۔واضح رہے کہ دونوں کوہ پیما، کوہ ہمالیہ میں واقع 26 ہزار 660 فٹ بلند نانگا بربت چوٹی پر خراب موسم کے باعث کیمپ 4 میں تین روز سے پھنسے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دونوں کوہ پیما ئو ں نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مدد کا پیغام بھیجا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ 7 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں، ان میں سے ایک کوہ پیما کی بینائی متاثر ہوئی ہے جب کہ دوسرے کوہ پیما کے ہاتھوں اور پاں کی انگلیاں فراسٹ بائیٹ کا شکار ہوئی ہیں۔جس کے بعد دونوں غیر ملکی کوہ پیماں کو نکالنے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا تھا۔

فرانسیسی خاتون کوہ پیما نے پولش مرد کوہ پیما کو کیمپ 4 پہنچادیا تھا جبکہ وہ خود کیمپ 3 تک پہنچ گئی تھیں، جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔کوہ پیما ئو ں کی پولش ٹیم نے کہا ہے کہ چوٹی پر پھنسے مرد کوہ پیما کا پتہ نہیں چل سکا جبکہ شدید سردی اور دشوار موسم کے باعث پولش کوہ پیما کی مزید تلاش ختم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :