ایبٹ آباد، کوٹ مومن، اورہری پور کے کامیاب جلسوں کے بعد جڑانوالہ کے جلسے میں عوام کی بھر پور شرکت اور جوش و خروش نے الیکشن 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے، عوام بار بار نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے ر ہے ہیں،نواز شریف پاکستان کے عوام کی آواز بن چکے ہیں،ترجمان مسلم لیگ (ن) سینیٹر آصف کرمانی

ہفتہ 27 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد، کوٹ مومن، اورہری پور کے کامیاب جلسوں کے بعد جڑانوالہ کے جلسے میں عوام کی بھر پور شرکت اور جوش و خروش نے الیکشن 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے، عوام بار بار نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے ر ہے ہیں،نواز شریف پاکستان کے عوام کی آواز بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ ایبٹ آباد، کوٹ مومن، اورہری پور کے کامیاب جلسوں کے بعد جڑانوالہ کے جلسے میں عوام کی بھر پور شرکت اور جوش و خروش نے الیکشن 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔انھوںنے کہاکہ جڑانوالہ کے عوام نے نواز شریف سے اپنی محبت کا آج پھر ثبوت دے دیا۔عوام پاکستان کو نواز شریف کی قیادت میں ترقی کرتے دیکھنا چاھتے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ عوام بار بار نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے ر ہے ہیں۔نواز شریف پاکستان کے عوام کی آواز بن چکے ہیں۔