ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے باعث میلانیا وائٹ ہاوس چھوڑ کر ہوٹل منتقل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 23:33

ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے باعث میلانیا وائٹ ہاوس چھوڑ کر ہوٹل منتقل
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے باعث میلانیا وائٹ ہاوس چھوڑ کر ہوٹل منتقل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کا اسکینڈل منظرعام پرآنےکےبعد سے خاتون اول میلانیاٹرمپ واشنگٹن کےہوٹل میں رہ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اداکارہ اسٹارمی ڈینیل کاماضی میں تعلق رہا ہے اور اس بات کو پوشیدہ رکھنے اور اسٹارمی ڈینیل کو خاموش رہنے کیلئے ٹرمپ نے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیئے تھے جب کہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پروگرام طے ہونے کے باوجود ڈیووس بھی نہیں گئیں۔ دوسری طرف ترجمان میلانیاٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اورمیلانیاٹرمپ کےتعلقات کشیدہ ہونےکی خبربےبنیادہے۔