پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پورے سندھ میں پارٹی کی ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

ہفتہ 27 جنوری 2018 23:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پورے سندھ میں آج سے پارٹی کی ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ایسا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی جانب سے جاری کرہ پالیسی بیان میں کیا ہے۔ نثار احمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ پارٹی کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں آج سے پورے سندھ میں ممبرشپ مہم شروع ہوگی جو ایک ماہ تک جاری رہے گی جس میں نچلی سطح سے پارٹی کی جانب سے کیمپس کا انعقاد کرکے ممبر سازی کی جائے گی جہاں نہ صرف نئے پر سینیئر اور پرانے کارکنان اور رہنماء بھی ممبر سازی کے فارم پٴْر کرکے جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممبر سازی کے لئے پارٹی کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ فارم چھپوا کر پورے سندھ کے عہدیداران کے حوالے گئے ہیں، ممبر سازی کے لئے تمام ریکارڈ اور ڈیٹا جمع کیا جائے گا تاکہ نچلی سطح تک کارکنان سے براہ راست رابطے میں رہنے میں آسانی ہوسکے جبکہ ممبر سازی کے لئے کوئی بھی فیس نہیں رکھی گئی ہے اور پارٹی کے کارکنان کے علاوہ ووٹرز، سپورٹرز اور ہمدرد بھی ممبرشپ فارم پٴْر کرکے پیپلز پارٹی کے فیملی ممبر بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نئے عہدیداران پارٹی کے تمام ورکرز سے رابطے میں رہ کر پارٹی کو مزید مضبوط اور ممبر سازی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں۔