سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو محض تفریح کی خاطر دبئی میں بلند و بالا عمارت سے کود گئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جنوری 2018 23:04

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو محض تفریح کی خاطر دبئی ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو محض تفریح کی خاطر دبئی میں بلند و بالا عمارت سے کود گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی، بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو اپنی جان کی پرواہ کیے بنا خطرناک کرتب دکھانے کیلئے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔

بختاور بھٹو کچھ عرصہ قبل دبئی میں زپ لائننگ نامی کھیل میں حصہ لے چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کھیل میں حصہ لینے والوں کو ایک رسی کی مدد سے کود کر ایک بلند و بالا عمارت سے دوسری عمارت تک پہنچنا ہوتا ہے۔ اس کھیل میں بڑے بڑے کھلاڑی حصہ لینے سے ڈرتے ہیں۔ تاہم بختاور بھٹو نے بنا کسی خوف کے ایک مرتبہ پھر اس کھیل میں حصہ لیتے ہوئے خطرناک کرتب دکھائے۔ بخاور بھٹو نے 2 روز قبل ہی اپنی 28 ویں سالگرہ منائی تھی۔ اپنی سالگرہ کو منانے کیلئے بختاور بھٹو نے زپ لائننگ کھیل میں حصہ لینے کیلئے دبئی جا پہنچیں اور وہاں کی ایک بلند و بالا عمارت سے کود گئیں۔ بختاور اس دوران چیختی چلاتی اپنی منزل تک باآسانی پہنچ گئیں۔ بختاور بھٹو کے اس خطرناک کرتب کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :