محکمہ داخلہ سندھ کی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو نقیب اللہ محسود قتل میں ملوث ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے خط لکھنے کی تیاری

راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن شرقی ذوالفقار مہر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی

ہفتہ 27 جنوری 2018 22:26

محکمہ داخلہ سندھ کی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں چاروں صوبوں گلگت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) محکمہ داخلہ سندھ نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے خط لکھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن شرقی ذوالفقار مہر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

دریں اثناء سہراب گوٹھ پر قائم محسود قبائل کے کیمپ پر لوگوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور نقیب اللہ محسود کے ورثاء سے تعزیت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پولیس افسر پوری ریاست کے لیے چیلنج بن چکا ہے ، آخر اسے گرفتار کیوں نہیںکیا جاتا۔#