کمسن بچی سے زیادتی کرنے کے شبے میں مزاحمت کے دوران ہلاک مدثر کیس کی اعلیٰ سطح کی انکوائری شروع،

مقابلے میں حصہ لینے والے چھ پولیس ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 22:03

کمسن بچی سے زیادتی کرنے کے شبے میں مزاحمت کے دوران ہلاک مدثر کیس کی ..
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ): کمسن بچی سے زیادتی کرنے کے شبے میں مزاحمت کے دوران ہلاک مدثر کیس کی اعلیٰ سطح کی انکوائری شروع کرتے ہوئے پولیس م مقابلے میں حصہ لینے والے چھ پولیس ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پچیس فروری د و ہزار سترہ کوسابق ایس ایچ او تھانہ صدر قصور سب انسپکٹر یونس ڈوگر،سب انسپکٹر محمد علی،اے ایس آئی تنویر،کانسٹیبلز عامر ،عابد حسین،خالد اور افتخار نے ایک بچی چار سالہ ایمان فاطمہ کو زیادتی کے بعدقتل کرنے کے الزام میں ایک نوجوان مدثر کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

جے آئی ٹی نے اس پولیس مقابلے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔جے آئی ٹی مقابلے میں حصہ لینے والے مذکورہ بالا پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے آج طلب کر لیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق قصور پولیس نے پولیس ملازمین سب انسپکٹر محمد علی،اے ایس آئی تنویر،کانسٹیبلز عامر ،عابد حسین،خالد اور افتخار کو حراست میں لے لیا۔