کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،ہمارا کام کسی صوبے،جماعت یا فرد سے بدلہ لینا نہیں بلکہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے،قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال

ہفتہ 27 جنوری 2018 22:02

کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،ہمارا کام کسی صوبے،جماعت یا فرد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،نیب کا کام کسی صوبے،جماعت یا فرد سے بدلہ لینا نہیں بلکہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے۔ چیئرمین نیب نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ 10 ماہ میں وہ اپنے متعلق مقدمات کے ٹھوس اور تفصیلی شواہد جمع کرکے متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کریں۔

اب نیب ہر شخص کی عزت ونفس کا خیال رکھے گا۔ کیونکہ نیب میں قانون کا غلط استعمال ممنوع ہے، پوری قوم بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب سے توقع رکھے ہوئے ہیں۔ نیب افسران ملکی قوانین پر عمدرآمد یقینی بنائیں کیونکہ یہی ہماری زمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب افسران کو موجودہ چیلجز سے نمٹنے کے قابل بنانے کیلئے تربیت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نے اسلام آباد میں ایک فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے،نیب میں بدعنوان افسران کی کوئی گنجائش نہیں،ہمارے ہاں قابل اور پیشہ ورانہ افسران کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا وہ نیب افسران کی سنیارٹی،بھرتیوں اور ترقیوں کے معاملات خود دیکھیں گے۔نیب میں قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سختی سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی یہ عمل پیرا ہوکر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ہماری قومی خدمت ہے جو کہ ملک کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے،نیب کو پوائنٹس سکورنگ کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے،کیونکہ نیب ,احتساب سب کاٖ, پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :