زینب کی باڈی سے دو لوگوں کے ڈی این اے ملنے کا انکشاف

ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے تو معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا دوسرا ملزم کہاں ہے،زینب کے والد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 21:52

زینب کی باڈی سے دو لوگوں کے ڈی این اے ملنے کا انکشاف
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):زینب کی باڈی سے دو لوگوں کے ڈی این اے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔زینب کے والد کا کہنا تھا کہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے تو معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا دوسرا ملزم کہاں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زینب کے والد کا کہنا تھا کہ میں تو زیادہ پڑھا لکھا نہیں مگر جو میڈیکل رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ہے اس کے مطابق زینب کے ساتھ دو لوگوں نے زیادتی کی ہے۔ہمارا سوال یہ ہے کہ اگر زینب کے ساتھ دو لوگوں نے زیادتی کی ہے تو ایک ملزم کو تو ہم نے خود پکڑوایا ہے لیکن دوسرا شخص کہا ہے۔انکا کہنا تھا میں یہ سوال اٹھانا چاہتا تھا مگر مجھے کسی نے بولنے کی اجازت نہیں دی۔