راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے‘ آئی جی سندھ

سپریم کورٹ نے گرفتاری کے لیے تین دن دیئے ہیں ، ہم را ؤانوار کو گرفتار کرکے پیش کریں گے‘ اے ڈی خواجہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 جنوری 2018 22:01

راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے تین دن دیئے ہیں اور ہم اس حکم پرعمل کرتے ہوئے را ؤانوار کو گرفتار کرکے پیش کریں گے۔

صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ را ؤانوار کہاں ہیں تو فوری طور پر وہاں سے پکڑ لیتا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نجی طیارہ آپریٹرز سے اور وزارت داخلہ سے حلف نامہ طلب کرلیا ہے، راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں را ؤانوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :