الیکشن ریفرنڈم ہو گا ،ووٹ کے تقد س اور عدل کی بحالی کے لئے میدان میں نکلے ہیں ،

دیگر صوبوںمیں بھی جلسے کریں گے ،نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی، پانامہ کیس میں 10روپے کی کرپشن ثابت نہ ہونے پر 5ججز نے صرف اقامہ پر منتخب وزیر اعظم کو نکال دیا مگر 22کروڑ عوام نے ججز کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ہے ،عوام اور میرے مابین محبت کا رشتہ ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا ْ مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:49

الیکشن ریفرنڈم ہو گا ،ووٹ کے تقد س اور عدل کی بحالی کے لئے میدان میں ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018کا الیکشن ریفرنڈم ہو گا ووٹ کے تقد س اور عدل کی بحالی کے لئے میدان میں نکلے ہیں اور دیگر صوبوںمیں بھی جلسے کریں گے نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ اس نے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی، پانامہ کیس میں 10روپے کی کرپشن ثابت نہ ہونے پر 5ججز نے صرف اقامہ پر کروڑون عوام کے ووٹوں سے منتخب وزیر اعظم کو نکالا مگر 22کروڑ عوام نے ججز کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ہے،عوام اور میرے مابین محبت کا رشتہ ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا ۔

ہفتہ کو جڑانوالہ آمد پر جناح سٹیڈیم میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سے لاہور4گھنٹے کا سفر طے کرنے میں 4دن لگ گئے جو جذبہ جی ٹی روڈ پر دیکھا آج جڑانوالہ میں دیکھ رہا ہوں جڑانوالہ میں آج تک پہلے کبھی ایسا تاریخی جلسہ ہوا تھا کیا آج دنیا بدل رہی ہے اور جڑانوالہ کی عوام بھی بدل رہی ہے نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کو5سال میں ختم کرنے کا وعدہ کیا مگر 4سال بعد ہی نکال دیا گیا اس کے باوجود آج لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے عوام کے گھروں میں روشنیاں آرہی ہیں آج موٹروے گز رہی ہے نواز شریف نے کہا کہ 1990میں ایٹمی دھماکے کیے ملک میں بجلی کی کمی نہ تھی دوسرے ملکوں کو بجلی دینے کے منصوبے تھے دہشت گردی ختم ہو چکی تھی اور عوام کو روز گار مل رہا تھا ملک میں سکولز ، کالجز ، موٹروے اور ملک ایشین ٹائیگر بن تھا مگر اس وقت آمر پرویز مشرف نے مارشل لا ء لگا کر ملک کا ستیا ناس کر دیا ملک سے محبت کرنے کی سزا دیتے ہوئے 7سال ملک سے جلا وطن کیا گیا اور14ماہ جیل کاٹی ۔

(جاری ہے)

ملک میں22،22گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی ملک میں کیا ایسا قانون نہ ہے جو آمر پرویزمشرف کا بھی احتساب کرے 2013میں جب اقتدار سنبھالاتو دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر دیا۔نواز شرف نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں سارے کیس نواز شریف کے خلاف سنے جا رہے ہیں پاکستان آج پھر انتشار کار شکار ہے اور دنیا میلی نظروں سے دیکھ رہی ہے ڈرون حملے دوبارا شروع ہو چکے ہیں نواز شریف نے کہا کہ سابق امریکی صدر اوبامہ کو کہا تھا کہ پاکستان خود مختارہے اور کوئی ملک ڈرون حملہ نہیں کر سکتا۔

نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران عمران خان پربھی طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ جھوٹ ،الزام تراشی، بہتان تراشی کی سیاست کرنے والوں نے پاکستان کو کیا دیا ہے نیا پاکستان بنانے والے سرحد اور کے پی کے کی کارکردگی دیکھیںعمران خان کا نام لیے بغیر ججز نے لاڈلے کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا اورمنتخب وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم پر نکالا گیا اور کہا کہ نواز شریف نے بیٹے سے خیالی تنخواہ کیوں نہ لی عوام نے ججز کے فیصلے کو یک سر مسترد کر دیا ہے کھوکھلے نعرے نگانے والے ہمارے ترقیاتی کامون کا مقابلہ کر کے دیکھائیں عوام سازشی عناصر کو انتخابات میں بھر پور جواب دیں گے ۔

میاں شہبازشریف وزیر اعلیٰ پنجاب کے کام سے خوش ہوں مسلم لیگ ن عوام کو تعلیم ، صحت اور روز گار کی سہولتیں فراہم کر رہی ہیں سی پیک کا معاہدہ ہم نے کیاپنجاب بدل رہا ہے اور اب پاکستان کو بھی بدلیں گے نواز شریف نے طاہر القادری کو بھی نشانے پر رکھا اور کہا کہ بجلی کی تار سے نکلنے والے پٹاخا سے ڈرنے والے ہمارے ساتھ کیا ٹکرائیں گے لاہور میں خالی کرسیوں نے سازشی ٹولے کو جواب دیا جلسہ کرنے والے جڑانوالہ آکر دیکھیں کہ جلسہ کیا ہوتا ہے نواز شریف نے جلسہ کے دوران بے گھر افراد کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کرایہ کے مکانوں میں رہنے والے افراد کو اپنا گھر بنا کر دے گی اور ان کی تنخواہ کے حساب سے قسط جمع کروانے پر اپنے گھر کے مالک بن جائیں گے نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سارے کیس نواز شریف کے خلاف ہیں اور اب نواز شریف کو صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ سنانے کی تیاریاں ہیں مگر آپ کے پاس قانون ہے کہ کس طرح قانون کو ختم کیا جائے ۔

نواز شریف کو صدرات سے نہیں ہٹا سکتے اگر ایسا ہوا تو عوام فیصلہ مسترد کر دے گی نواز شریف جو وعدے کرتا ہے پورے کرتا ہے جڑانوالہ میں موٹروے کا وعدہ پورا کیا اب ضلع بنانے کا وعدہ بھی پورا کیا جائے گا شہباز شریف سے کہوں گا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد جڑانوالہ کو ضلع بنایا جائے ۔نواز شریف نے کہا کہ لاہور ، راولپنڈی کی طرح فیصل آباد ،بہاولپور، گوجرانوالہ، ساہیوال ، سرگودھا میں بھی میٹرو بسیں شروع ہوں گی جنگلا بس کہنے والوں آج خیال آ گیا کہ سر حد میں بھی میٹروبس منصوبہ شروع کریں یہ پاکستان کی کیا خدمت کریں گے یہ تو خود کو نہیں سنبھال سکتے ۔

ووٹ کے تقدس کے لئے عوام کی عدالت میں ہوں کیا ایسا ممکن ہے کہ عوام وزیراعظم کو ووٹ دیں اور5ججز باہرنکال دیں نکالنے والوں کو کوئی اختیار نہ ہے عوام انہیں معاف نہ کرے گی یہ معاملہ اختتام تک جائے گا عوام اور میرے مابین محبت کا رشتہ ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا نواز شریف نے کہا کہ لاہو ر تماشا لگانے والوں کے جلسہ میں خالی کرسیوں میں کا جمے غفیر تھا سازشی عناصر جڑانوالہ اور فیصل آباد کے شیروں کا کیا مقابلہ کریں گے تاریخی جلسہ میں عوام کے جمے غفیر نے فیصلہ کر دیا ہے کہ ججز کے فیصلہ کو نہیں مانتے ۔

نواز شریف نے خطاب کے اختتام پر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگوائے مسلم لیگ ن کے تاریخی جلسہ میں کارکنان اور خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی قبل ازیں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری ،وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابدشیر علی، رانا ثناء اللہ صوبائی وزیر قانون،کیپٹن (ر) صفدرمرکزی صدر پنجاب یوتھ ونگ،مریم اورنگ زیب وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات،سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات پرویز رشید،ضلعی چیئرمین زاہد نذیر،،ضلعی وائس چیئرمین رائے فیاض حسین کھرل، معاون خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رائے حیدر صلاح الدین کھرل،چیئرمین میونسپل کمیٹی رائے مصطفیٰ بابر کھرل،ملک عرفان خلیل ودیگران نے جڑانوالہ آمد پر میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا ۔