وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ڈیووس میں ملاقات ،گرمجوشی سے مصافحہ

بلاول نے عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کو سراہا اور اچھے جذبات کا اظہار کیا ملک میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے ، اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آپ یہاں بطور اپوزیشن لیڈر ڈیووس فورم میں موجود ہیں، شاہد خاقان عباسی کی گفتگو

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:49

وزیر اعظم  اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ڈیووس میں ملاقات ،گرمجوشی ..
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ڈیووس میں ملاقات ہوئی جس دوران دونوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، بلاول نے عالمی اقتصادی فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کو سراہا اور اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان بھی موجود تھیں ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا ۔ بلاول بھٹو نے عالمی اقتصادی فورم سے وزیر اعظم کے خطاب کو سراہا جب کہ خطاب کے دوران داد تحسین دیتے ہوئے تالیاں بھی بجائیں ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بلاول سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے آپ کے نانا کے ساتھ زمانہ طالبعلمی میں ملاقات کا موقع ملا ، میں نے آپ کی والدہ کے ساتھ بھی کام کیا ۔

میں اس وقت اپوزیشن میں تھا جب کہ وہ اقتدار میں تھیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے اور اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آپ یہاں بطور اپوزیشن لیڈر ڈیووس فورم میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے مفادات کے تحفظ کی بات کی۔ اس دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اچھے جذبات کا اظہار کیا ۔…