مسلم لیگ ن کی قیادت کے غلام نہیں اور نہ وہ ہمارے آقا ہیں،سینیٹ انتخابات کا فیصلہ خود کریں گے،سرفراز بگٹی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 21:25

مسلم لیگ ن کی قیادت کے غلام نہیں اور نہ وہ ہمارے آقا ہیں،سینیٹ انتخابات ..
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ) :سینیٹ انتخابات کے معاملے پر سرفراز بگٹی نے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو دو ٹوک پیغام دے دیا انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے غلام نہیں اور نہ وہ ہمارے آقا ہیں،سینیٹ انتخابات کا فیصلہ خود کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کا تختہ پلٹنے والے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سینیٹ انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ( ن ) لیگ کی قیادت آقا ہے اور نہ ہی ہم انکے غلام ہیں ‘سینٹ انتخابات میں ہمارا اپنا گروپ ہوگا اور متفقہ فیصلہ کر یں گے ‘پیپلزپارٹی کو سینٹ میں ووٹ دینے کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی‘سی پیک کے حوالے سے وفاقی حکومت نے قائم کردہ کمیٹی کا آج تک ایک اجلاس بھی نہیں بلایا‘بلو چستان کر پشن کامکمل خاتمہ کر یں گے ‘بلو چستان میں وزیر اعلی تبدیلی کوئی غیر آئینی اقدام نہیں سب کچھ جمہوری اور قانونی طر یقے سے ہوا ہے

متعلقہ عنوان :