نقیب اللہ محسود کو ماورائے عدالت قتل کئے جانے کیخلاف سپر ہائی وے پرگرینڈ پختون قومی جرگہ کا تعزیتی کیمپ آٹھویں روز بھی جاری رہا

نقیب اللہ محسود سمیت جتنے لوگ بھی ماورائے عدالت قتل کئے گئے ہیں ان کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ، نقیب کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے ،پتہ نہیں ہم پختونوں کو کیوں مارا جارہا ہے کراچی کے پختونوں کو نقیب اللہ محسود شہید پختون قوم کا ہیرو ہے،رہنما سیاسی ومذہبی جماعت ،عمائدین شہر

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:40

نقیب اللہ محسود کو ماورائے عدالت قتل کئے جانے کیخلاف سپر ہائی وے پرگرینڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) نقیب اللہ محسود کو ماورائے عدالت قتل کئے جانے کے خلاف سپر ہائی وے پرگرینڈ پختون قومی جرگہ کا تعزیتی کیمپ آٹھویں روز بھی جاری رہا کیمپ میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماں اور عمائدین شہرنے دورہ کیا اور جرگہ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نقیب اللہ محسود سمیت جتنے لوگ بھی ماورائے عدالت قتل کئے گئے ہیں ان کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے اور جلد سے جلد سابق ایس ایس پی ملیر را انوارکو گرفتار کیا جائے۔

ٓاے این پی سندھ کے صدر سنیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے پتہ نہیں ہم پختونوں کو کیوں مارا جارہا ہے کراچی کے پختونوں کو نقیب اللہ محسود شہید پختون قوم کا ہیرو ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے پختونوں کو نقیب اللہ محسود کے خون سے وفا کرتے ہوئے کراچی کے پختونوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے بھی کیمپ کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ افسوس ہے نقیب اللہ محسود کے قتل پر ہم عدالتی کمیشن کے قیام کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں عدالت را انوار کے تمام مقابلوں کی تحقیقات کروائے۔

تحریک انصاف سندھ کے صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ یہ پورے ملک کے عوام کا مطالبہ ہے کہ راانوار کو سر عام پھانسی دی جائے۔نقیب محسود کا کیس زرداری کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔ آصف زرداری نے ابھی تک مذمتی بیان تک نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ را انوار سندھ کی اس بڑی شخصیت کے پیسے کمانے کی مشین تھا۔نقیب اللہ محسو د قتل کیس پر تحریک انصاف محسود قبائل کے ساتھ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے انتظار کو بھی پولیس نے قتل کیا ہے۔ مختلف سیاسی اورسماجی رہنماں کا کہنا تھا کہ را انوار آ ئی جی سندھ کے احکامات تک نہیں مان رہا ہے اور سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔را انوار کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کسی اور کو ایسے کام کرنے کی آئندہ جرات نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :