Live Updates

عمران خان (کل) انتظار کے والدین سے گھر جا کر تعزیت ،محسود قبائل کے کیمپ کا دورہ کرکے نقیب اللہ کے قتل پر تعزیت کرینگے

مرینہ کلب میں مارکینٹنگ پروگرام، تاجروں کی تقریب اور ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس بھی کریں گے

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:40

عمران خان (کل) انتظار کے والدین سے گھر جا کر تعزیت ،محسود قبائل کے کیمپ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل انتظار کے گھراور بعد ازاں مرینہ کلب میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ عمران خان سہ پہر تاجروں کی ایک تقریب جبکہ چار بجے محسود قبائل کے کیمپ کا دورہ کرکے ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل (اتوار) صبح پونے 12بجے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے انتظار کے والدین سے ان کے گھر جاکر ملاقات کریں گے اوردوپہر ساڑھے بارہ بجے مرینہ کلب میں ایک مارکیٹنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

تین بجے سہ پہر مقامی ہوٹل میں تاجروں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ چار بجے سہ پہر سپر ہائی وے پر محسود قبائل کے کیمپ کا دورہ کریں گے۔ اور نقیب محسود کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔ شام 5بجے تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں کراچی کی بعض شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات