Live Updates

آصف زرداری اورنوازشریف دونوں نے ملک کولوٹا ،دونوں اپنا پیسہ بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں، عمران خان

کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پولیس ہے،پولیس سیاسی نہ ہوتی تو رینجرز کی ضرورت نہ پڑتی،پشت پناہی کے بغیرکوئی پولیس افسرماورائے عدالت قتل نہیں کرسکتا ماورائے عدالت قتل کے واقعات اب سامنے آرہے ہیں، شہباز شریف نے پولیس کی وردیال بدل کر ڈرامہ کیا،پنجاب پولیس کی وردی بدل کر انہیں ڈاکیا بنادیا گیا شہباز شریف پر بھی ماورائے عدالت قتل کا الزام ہے، حکمران پولیس کو جرائم پیشہ بنارہے ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:37

آصف زرداری اورنوازشریف دونوں نے ملک کولوٹا ،دونوں اپنا پیسہ بچانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ آصف علی زرداری اورمیاں نوازشریف دونوں نے ملک کولوٹا ہے اوردونوں اپنا پیسہ بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔ آصف زرداری سندیافتہ مجرم اورنوازشریف سندیافتہ چورہے ، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پولیس ہے،پولیس سیاسی نہ ہوتی تو رینجرز کی ضرورت نہ پڑتی،پشت پناہی کے بغیرکوئی پولیس افسرماورائے عدالت قتل کی جرات نہیں کرسکتا، ماورائے عدالت قتل کے واقعات اب سامنے آرہے ہیں، شہباز شریف نے پولیس کی وردیال بدل کر ڈرامہ کیا،پنجاب پولیس کی وردی بدل کر انہیں ڈاکیا بنادیا گیا، شہباز شریف پر بھی ماورائے عدالت قتل کا الزام ہے، حکمران پولیس کو جرائم پیشہ بنارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل، فیصل واڈھا دیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ آصف زرداری سند یافتہ مجرم ہے میں آصف زرداری کے ساتھ کبھی نہیں کھڑا ہوسکتا اورنہ سیاسی اتحاد کرسکتا ہوں انہوں نے کہاکہ جتنا نوازشریف کریمنل ہے اتنا ہی آصف زرداری بھی مجرم ہے میری اکیس سال کی جدوجہد نوازشریف آصف زرداری کے خلاف ہے پوری کوشش ہے کہ نواشریف کو توہین عدالت پر جیل ڈالا جائے،اگلے مہینے اسکو منی لانڈرنگ میں سزا ہونی ہے مگر یہ کیس کوطوالت دیناچاہتے ہیں لوگوں کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ نکالا والا رونا کیوں رویا جارہا ہے، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نون 19 سال اقتدار میں رہی ہیں آصف علی زرداری اورنواشریف اپنے پیسے بچانے کے لیے بھاگے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر پولیس ریفارمز ہوتیں تو نقیب اللہ جیسے ماورائے عدالت قتل نہ ہوتے کوئی بھی پولیس افسر پشت پناہی کے بغیر کسی کونہیں مارسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بھی پولیس ریفارمز نہیں کی گئیں، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ ہی پولیس ہے، خیبرپختونخواہ میں پولیس ریفارمز کے اثرات سب کے سامنے ہیں، کے پی کے میں جرائم کم ہوچکے ہیں، پولیس میں بھرتیاں این ٹی ایس سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہیں، عمران خان نے کہاکہ کے پی کے کے 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کیا گیا، سندھ اور پنجاب کی پولیس کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے،مجھ پر دہشت گردی کی دفعات سمیت 6 مقدمات درج کیے گئے،عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف پر بھی ماورائے عدالت قتل کا الزام ہے،عابد باکسر سمیت بہت سے انکانٹر اسپیشلسٹ ہیں، حکمران پولیس کو جرائم پیشہ بنارہے ہیں، عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان کے پاس ڈھائی ہزار پولیس اہلکار ہیں، اتنی سیکورٹی تو برطانیہ ملکہ کے پاس بھی نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ میں سیاسی فائدے کے لیے زرداری اورشریف دونوں خاندانوں نے بیرون ملک پیسہ منتقل کیا ہے، نواز شریف کو آئندہ ماہ منی لانڈرنگ میں سزا ملنے والی ہے،نوازشریف نے 300 ارب کے جواب میں صرف ایک قطری خط پیش کیا ہے، عمران خان نے کہاکہ نواز شریف جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں،30 سالوں کا لوٹا گیا پیسہ ملک میں لایا جائے لوٹی گء یہ رقم تعلیم پر خرچ کی جائے انہوں نے کہاکہ زینب کے والد نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کیا،مردان میں عاصمہ کے والد نے ارمی چیف سے مدد نہیں مانگی،وہاں کے لوگوں کو پولیس پراعتماد ہیاگر پولیس سیاست زدہ نہ ہوتی تو رینجرز کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ آج کے پی کے پولیس نے ہر جرم پر قابو پالیاہے،کے پی کے پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہونے دیتے،پولیس پروفیشنل فورس بن چکی ہے،کے پی کے میں پہلی مرتبہ سول پروسیجر ریفارمز لائی گئی ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمن پر زبردست کیس کرنے جارہا ہوں، غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں،انہوں نے کہاکہ قصور میں چائلڈ پورنو گرافی کا کیس سامنے آچکا ہے،وہ اسکینڈل سامنے آیا مگر دب گیا،اس معاملے پر پیچھے طاقتور لوگ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات