چیف جسٹس کا ڈبے کا دودھ فروخت کرنے والی 4 کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 21:10

چیف جسٹس کا ڈبے کا دودھ فروخت کرنے والی 4 کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ): چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ناقص دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی اور ڈبے کا دودھ فروخت کرنے والی 4 کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر کراچی اور حیدرآباد میں فروخت کیے جانے والے دودھ کے لیبارٹری ٹیسٹ کا حکم دیا تھا جس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی گئی۔چیف جسٹس نے رپورٹ دیکھ کر ریمارکس دیئے کہ ثابت ہوگیا یہ دودھ نہیں ٹی وائٹنر ہے اس لیے واضح لکھیں کہ یہ دودھ نہیں ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے دودھ فروخت کرنے والی چار کمپنیوں کی سیل، مارکیٹ اور فروخت پر فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا۔