Live Updates

نواز شریف کو آیندہ ماہ منی لانڈرنگ میں سزا ملنےوالی ہے،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 21:03

نواز شریف کو آیندہ ماہ منی لانڈرنگ میں سزا ملنےوالی ہے،عمران خان
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ) :پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے نواز شریف کو سزا ملنے کی خبر سنا دی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پوری کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں جیل میں ڈالاجائے۔نواز شریف کو آیندہ ماہ منی لانڈرنگ میں سزا ملنےوالی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان اس وقت دو روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اسد عمر کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت بھی کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری نواز شریف جتنے کرپٹ ہیں۔زرداری کے ساتھ نہیں کھڑا ہوسکتا۔انکا کہنا تھا کہ نوازشریف سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔نواز شریف پوری کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں جیل میں ڈالاجائے۔انکا کہنا تھا کہ میں ابھی خبر دے رہا ہوں کہ نواز شریف کو آیندہ ماہ منی لانڈرنگ میں سزا ملنےوالی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات