معروف صنعتکاراعظم سہگل نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک ،رسم قل کل ادا کی جائیگی

سابق صدر وسیم سجاد ،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، میاں منشاء نے اعظم سہگل کی رہائشگاہ پر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:28

معروف صنعتکاراعظم سہگل نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) معروف صنعتکار اعظم سہگل کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اعظم سہگل کی نماز جنازہ گلبرگ میں انکی رہائشگاہ پر ادا کی گئی جس میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی ، اعجاز الحق ،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ، میاں منشاء ، سلمان اکرم راجہ ، جہانگیر ترین ،افتخا ر علی ملک ،فاروق افتخار ، شاہد نذیر ، وقار احمد میاں ، میاں مصباح ، عارف نظامی ، سید بابر سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد گورو مانگٹ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔رسم قل آج اتوار بعد از نماز عصر ان کی رہائش گاہ پرادا کی جائے گی ۔علاوہ ازیں سابق صدر وسیم سجاد ،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، میاں منشاء سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے اعظم سہگل کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :