پی ٹی آئی میں سو فیصد موروثی سیاست ہےمیں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں، نعیم بخاری کا اعتراف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 20:46

پی ٹی آئی میں سو فیصد موروثی سیاست ہےمیں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں، ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف میں موروثی سیاست کا اعتراف کر لیا۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں سو فیصد موروثی سیاست ہےمیں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کی روایتی سیاست کا مخالف سیاسی جماعت سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف ایسی بہت سی سیاسی قباحتوں کے مخالف ہے جن میں سے موروثی سیاست بھی ہے لیکن جہانگیر ترین کے نا اہل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے جب انکے بیٹے علی ترین کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تو اس بات پر ناقدین کی جانب سے کافی سوالات اٹھائے گئے۔عمران خان اس سب کے باوجود علی ترین کو ٹکٹ دینے کو موروثی سیاست سے جوڑنے کے مخالف رہے لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف میں موروثی سیاست کا اعتراف کر لیا۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں سو فیصد موروثی سیاست ہےمیں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں۔ وہ نجی ٹی میں گفتگو کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ کیا لودھراں میں ایک بھی کارکن ایسا نہیں تھا جسے ٹکٹ دیا جا سکتا میں علی ترین کو ٹکٹ دینے پر سمجھتا ہوں کی تحریک انصاف بھی موروثی سیاست کر رہی ہے۔