میاں نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل بحالی کی جو تحریک شروع کی اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آزاد علی تبسم

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:09

میاں نوازشریف نے ووٹ کے تقدس اور عدل بحالی کی جو تحریک شروع کی اسے منطقی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ میاں نوازشریف نے ووٹ کے تقدس و عدل بحالی کی جو تحریک شروع کی ہے ،اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، پاکستان کے 22کروڑ عوام کے ووٹ کی عزت اور عدل کی بحالی کا جووعدہ کیا ہے اسے پور ا کریںگے،پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کی طا قت سے میاں نواز شریف کو چو تھی مرتبہ وزیر اعظم بنا ئیں گے پاکستان کے ہر دل عزیز لیڈر میاں نواز شریف کا ابھی سے انتظار کر ہے ہیں ،نواز شریف قریہ قریہ جائیں گے ،ایک روپے کرپشن کا ثبوت نہ ملنے پر اقا مے کی بنیاد پر وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا یا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمار ی تحریک 22کروڑ عوام کے ووٹ کے تقدس کے لیے ہے تا کہ آئندہ کو ئی طا لع آزما عوام کے منتخب وزیر اعظم کو بلا جواز گھر نہ بھیجے عوام لوگ اپنے ووٹ کی عزت کی خا طر انکا سا تھ دیں جس طرح لا ہور میں چند پہلے ہو نے والے جلسے کی خالی کرسیوں نے ان پر لعنتیں بھیجی یہ لاہور کے عوام کا اپنے مقبول تریں لیڈر کے خلاف منفی سازشوں اور گا لی گلوچ کی سیا ست کا رد عمل تھا انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم کہہ رہا ہے کہ میرا وزیر اعظم میاں نواز شریف ہے یا جس کو میاں نواز شریف کہے گا وہ میرا وزیر اعظم ہو گا عوام کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کو کرپشن ثابت نہ ہونے پر صرف ایک اقامہ پر نکالا گیا اور ان کو بیٹے سے پیسے وصول نہ کرنے پر نااہل کیا گیا پاکستان کی عوام چوتھی مرتبہ پھر نوازشریف کو وزیراعظم منتخب کرے گی پورا پاکستان دیکھے گا کہ جلسہ کیا ہوتا ہے لاہور کے اندر خالی کرسیوں نے اپوزیشن کو جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

2018ء کا الیکشن تمام سازشی اور کٹھ پتلیوں کو جواب دے گا کہ عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم ہوگا۔ نوازشریف جہاں سے گزریں گے وہیں جلسہ کریں اور جس کو کہیں گے وہی وزیراعظم ہوگا۔ 2018ء کے الیکشن میں مخالفین کو ٹکٹ دینے کے لیے امیدوار نہیں ملیں گے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ملک کے اندر 17منتخب وزرائے اعظم کو قبل از وقت گھر بھیج دیا گیا۔یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ووٹ کا تقدس بحال نہیں ہو جاتا۔ تحریک ہر اس سازش کے خلاف ہے جو ملک میں کی جا رہی ہے۔ عوام نے ووٹ دے کر منتخب وزیراعظم کو پارلیمنٹ بھیجا مگر اسے ملک کی ترقی کی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :