جے آئی یوتھ کی ملک بھر میں تفریحی سرگرمیوں اور منشیات کے خاتمے کیلئے جہاد کریں ،سراج الحق

منشیات کی لت نے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں اور معاشرے میں جو بگاڑ پیدا کئے ہیں ایک لمحہ فکریہ ہے،جے آئی یوتھ پشاور نے منشیات کے خاتمے کیلئے جو نئی جدوجہد شروع کی ہے ،بھرپور حوصلہ افزائی و سپورٹ کرتا ہوں، امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:02

جے آئی یوتھ کی ملک بھر میں تفریحی سرگرمیوں اور منشیات کے خاتمے کیلئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ کی ملک بھر میں تفریحی سرگرمیوں ،کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات کے خاتمے کیلئے بھی جہاد کریں ،منشیات کی لت نے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں اور معاشرے میں جو بگاڑ پیدا کئے ہیں ایک لمحہ فکریہ ہے،جے آئی یوتھ پشاور نے منشیات کے خاتمے کیلئے جو نئی جدوجہد شروع کی ہے اسکی میں بھرپور حوصلہ افزائی و سپورٹ کرتا ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ پشاورپی کے 3کے صدر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میںسینئرنائب صدر نجیب اللہ،نائب صدر قیصر زمان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ نے ہمیشہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے مختلف پروگرامات منعقد کئے اور نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کاراستہ دکھایا،سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جے آئی یوتھ پشاور کامنشیات کی لعنت کے خاتمے اور منشیات کے عادی افراد کو کار آمد و باصلاحیت نوجان بنانے کے نئے پروگرام کاآغاز انقلابی قدم ہے ،انہوں نے کہا کہ میں ان نوجوانوں کی خود سرپرستی کرونگا اور اس مقصد کیلئے ہماری جہاں بھی ضرورت پڑیگی نوجوان ہمیں اپنے درمیان پائینگے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی اور منشیات نوشی میں ایک نئی چیز آئیس کا اضافہ ہوا ہے جسکیلئے قانون سازی بھی مکمل ہونے کو ہے لیکن نوجوان اپنی بھرپور مہم کے ذرئعے اس فیشن ایبل نشے کی ایسی حصلہ شکنی کریں کہ ہر نوجوان کے دل میں اس نشے سے نفرت پیدا ہوانہوں نے کہا کہ اس نئے فیشن ایبل نشے سے ہمارے باصلاحیت اور صحت مند نوجوان ناکارہ ہورہے ہیں ایسے میں ہم تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ میں ہر شہری اور خصوصا اداروں کو جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ضرورت ہے یہ ہرشہری کا فرض بھی ہے کہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کریں ،انہوں نے کہا کہ اسلام بھی ہر اسکی چیز کے استعمال کی ممانعت کرتا ہے جس میں نشے کااستعمال ہو انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک دشمن عناصر ہمارے نوجوان نسل کو ناکارہ اور بے راہ روی کانشانہ بنارہے ہیں اور انکے مقابلے کیلئے ہمارے نوجوانوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا اور ہر جگہ نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کرنے چاہئیں۔