آصف علی زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا اجلاس،

صوبے کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا پیپلزپارٹی کا اصولی موقف ہے فاٹا کے پی کا حصہ ہو،عوام کیلئے پشاور ہائیکورٹ تک رسائی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے، سابق صدرکی ہدایت

ہفتہ 27 جنوری 2018 20:54

آصف علی زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا اجلاس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکا اجلاس آصف علی زرداری کی صدارت میں زرداری ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کے پی کی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ پارٹی عہدیداروں نے پارٹی صدر کے پی میں خراب حکمرانی کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔ آصف علی زرداری نے فاٹا کے کے پی میں ضم ہونے سے حوالے سے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا اصولی موقف ہے کہ فاٹا کے پی کا حصہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے لئے پشاور ہائی کورٹ تک رسائی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ آصف علی زرداری نے معصوم بچی عاصمہ جس کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ معصوم بچی کے والدین کی ہر ممکن قانون اور اخلاقی مدد کریں۔ میٹنگ میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر مسز فریال تالپور، پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر، کے پی کے صدر ہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی اور دیگر نے شرکت کی۔