موجودہ وزیراعلی کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تقدیر بدل دیں گے ،میر عبدالقدوس بزنجو

ہفتہ 27 جنوری 2018 20:53

موجودہ وزیراعلی کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تقدیر بدل دیں گے ،میر عبدالقدوس ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ریلوے یونٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ محمد بڑیچ نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعلی کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تقدیر بدل دیں گے سابقہ حکمرانوں نے کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری سوچ رکھنے والی جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوریت کی پاسداری کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے عوام کو ریلیف ملی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ وہ بلوچستان میں بے روزگاری کو ختم کریں گے اور بے روزگار نوجوانوں کر وروزگار کے مواقع فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے من پسند افرا دکو بھرتی کیا اور کوئٹہ شہر کو ترقی دینے کی بجائے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :