نواز شریف کے جلسے کے دوران چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر کو سٹیج پر جانے سے روک دیا گیا ،

چیئرمین نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی

ہفتہ 27 جنوری 2018 20:51

نواز شریف کے جلسے کے دوران  چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر کو سٹیج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے فیصل آباد جڑانوالہ میں جلسے کے دوران چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر کو سٹیج پر جانے سے روک دیا گیا معتبر ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ جہاں پر سابق وزیراعظم کی جانب سے جلسے کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے تمام ممبرز قومی اور صوبائی اسمبلی بڑی تعداد میں کارکنوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا نظام کئی گھنٹوں تک معطل رہا اس موقعہ پر فیصل آباد میں چوہدری شیر علی اور رانا ثناء اللہ گروپ کے درمیان اختلافات کی وجہ سے نواز شریف کے ذاتی محافظ جو کہ رانا ثناء اللہ کے زیادہ قریب سمجھے جاتے ہیں نے چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر کو سٹیج پرجانے سے روک دیا جس کے بعد چیئرمین ضلع کونسل نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ زاہد نذیر خاندان کا فیصل آباد کی سیاست میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا کو میئر فیصل آباد کا ٹکٹ دیئے جانے پر بھی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) میں گروپ بندی شروع ہوگئی تھی اور این اے 80 سے ممبر قومی اسمبلی میاں فاروق نے احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا دوسری جانب سٹیج پر جانے سے روکنے کے حوالے سے میئر فیصل آباد زاہد نذیر سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نمبر اٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کام وقف سامنے نہیں آسکا۔

متعلقہ عنوان :