کوئٹہ،تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے زیر اہتمام 27جنوری کوجیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کا آغازکیا جائے گا

دوسرا مرحلہ کراچی سے اور تیسرا مرحلہ اسلام آباد سے شروع کیا جائے گا

ہفتہ 27 جنوری 2018 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے زیر اہتمام حلف نامہِ ختمِ نبوت میں تبدیلی کے ذمہ داروں کوبے نقاب کرکے سزا دلوانے،عقیدہ ختم نبوت کے خلاف رانا ثناء اللہ کی ہرزہ سرائی پر اس کو بر طرف کرکے سزادلوانے،شہداء ختم نبوت کا قصاص لینے ،قومی مشاورتی کونسل برائے ختم نبوت اورچاروںا طراف مساجد کے سپیکر کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کیلئے 27جنوری کو دن ایک بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کا آغازکیا جائے گادوسرا مرحلہ کراچی سے اور تیسرا مرحلہ اسلام آباد سے شروع کیا جائے گاتحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سب سے پہلے اپنے آپ کو گرفتاری کیلئے پیش کریں گے ان کیساتھ 100عاشقانِ رسولﷺ گرفتاری پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

پھر روزانہ ان شاء اللہ تعالی 100عاشقانِ رسولﷺ گرفتاری پیش کریں گیآج تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکی دعوت پر پورے ملک میں جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کے سلسلہ میں ’’ جیل کا راستہ جنت کا راستہ ‘‘ کے موضو ع پر جمعہ پڑھایا گیا۔اس موقع پر مرکز صراط مستقیم جامع رضائے مجتبی میں خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا جیل بھرو تحریک کی کامیابی سے قادیانیوں اور انکے سہولت کار وں کی امیدوں پر پانی پھر جائے گایہ تاثر درست نہیں کے مطالبات ختم نبوت کیلئے میں اکیلا رہ گیا ہوں۔

مطالبات ختم نبوت پوری قوم کی آواز ہے۔حکومت کو بلاخر عاشقانِ رسولﷺ کی قوت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔یورپی یونین کے زیر اثرحکمرانوں کو نبی ﷺ کے غلاموں سے جنگ مہنگی پڑے گی۔جیل بھروتحریک کو ملک بھر کے علماء ومشائخ کی حمایت حاصل ہے۔دریں اثناڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا قصور کی بے قصور زینب کے بدنام زمانہ قاتل کو بر سرعام سنگسار کیا جائے ۔

اس کو نشانہ عبرت بنانے سے حالات سدھر جائے گے۔انہوں کے کہا ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں5 فروری کو تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پورے ملک میں ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘منائے گی ۔اس موقع پر لاہور میں 5فروری دن10:00بجے حسن میرج ھال جی ٹی روڈ میں’’ کشمیر کانفرنس ‘‘اور مناواں سے واہگہ باڈر تک’’ کاروانِ کشمیر‘‘ چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :