آصف زرداری آئندہ عام انتخابات کی صف بندی کیلئے متحرک، منگل کو تونسہ شریف جائینگے

سابق صدر ایک روزہ دورہ میں اہم ملاقاتیں کریں گے ،یوسف رضا گیلانی بھی ہمراہ ہوں گے

ہفتہ 27 جنوری 2018 20:21

آصف زرداری آئندہ عام انتخابات کی صف بندی کیلئے متحرک، منگل کو تونسہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری آئندہ عام انتخابات کی صف بندی کیلئے متحرک، منگل کو تونسہ شریف جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری تونسہ شریف کے ایک روزہ دورہ میں اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ پیر عطا الحق تونسوی اور پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ نظام کی رہائش پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گیجبکہ علما اور مشائخ سے خطاب بھی کریں گے۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی دورہ تونسہ میں آصف زرداری کے ہمراہ ہوں گے۔