کراچی، نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ،چیئرمین بلدیہ وسطی

ہفتہ 27 جنوری 2018 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم مشکل حالات کے باوجود عزم و حوصلے اور استقامات کے ساتھ حتی المکان بلدیاتی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ہم نے جووعدے عوام سے کئے ہیں وہ اپنے دورانیے میں پورا کریں گے ایک سال کے مختصر عرصے میں ہم نے ریکارڈ کام کئے ہیں جو ہما ری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5ایم اور 5ایل کی درمیانی شاہرا پر واقع گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے کام کے معائنہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نیوکراچی زون کے مختلف یونین کمیٹی کے چیئر مینز ،وائس چیئر مینز اور بلدیاتی افسران بھی موجو د تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حق پرست عوامی نمائندے اپنی عوام کی خدمت کے لئے وسائل کے محتاج نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے فقیدالمثال تعاون نے ہمارے حوصلے بلند کئے ہیںاور ہم ضلع وسطی کو عوام کے بھر پور تعاون سے جلد ایک ماڈل ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے واضع رہے بلدیہ وسطی کی جانب سے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے بہترین پلاننگ کے ذریعے ضلع کو ترقی دینے کا کام بھر پور انداز میں جاری رکھا ہوا ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں ضلع وسطی کی مختلف یوسیز میں شاہراہوں کو منتخب کر کے ان کی تزئین و آرائش ، روڈ کارپیٹنگ ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی کا کام کیا جارہا ہے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے اب تک شاہرا عبدالقادر جیلانی نارتھ ناظم آ با د ،شاہرا زاہد نارتھ کراچی ،بلال مسجد تا دعا چوک جانے والی شاہرا ہ(نیو کراچی )کی تزئین و آ رائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا گیا ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بلدہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل سڑک تعمیر کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :