نقیب اللہ محسود کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے پتہ نہیں ہم پختونوں کو کیوں مارا جارہا ہے ،شاہی سید

کراچی کے پختونوں کو نقیب اللہ محسود کے خون سے وفا کرتے ہوئے کراچی کے پختونوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،صدراے این پی سندھ

ہفتہ 27 جنوری 2018 19:46

نقیب اللہ محسود کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے پتہ نہیں ہم پختونوں کو کیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) اے این پی سندھ کے صدر سنیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کا قتل ریاستی دہشت گردی ہے پتہ نہیں ہم پختونوں کو کیوں مارا جارہا ہے نقیب اللہ محسود شہید پختون قوم کا ہیرو ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو سہراب گوٹھ میں شہید نقیب اللہ محسود کے لئے گرینڈ پختون جرگہ کی جانب سے لگائے جانے والے نقیب اللہ شہید کے تعزیتی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کیس کو اجاگر کرنے پر میں خاص طور پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔کراچی کے پختونوں کو نقیب اللہ محسود کے خون سے وفا کرتے ہوئے کراچی کے پختونوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ میں پختونوں کا لیڈر نہیں خادم ہوں جس پر مجھے فخر ہے۔عوامی نیشنل پارٹی نقیب اللہ محسود کے ساتھ کھڑی ہے۔نقیب اللہ محسود پختون قوم کا ہیرو ہے۔پختون قوم نے اپنے طرز عمل سے بتادیا ہے کہ پختون دھشت گرد نہیں ہیں۔مجھے یقین ہے کہ جلد ظلم کے اندھیرے ختم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :