کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،سنگین جرائم میں ملوث 12ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہفتہ 27 جنوری 2018 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارکنوں اور لیاری گینگ کے کارندوں سمیت 12ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد قیصر عرف بلا کو گرفتار کیاجس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (حقیقی) سے ہے۔

ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران غنی عرف کامی کو گرفتار کیاجن کا تعلق لیاری گینگ وار(عزیر بلوچ گروپ)سے ہے۔ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

گزری،بغدادی اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان آفتاب احمد، شرجیل احمد عرف سجو ، سید وجاہت عرف وجو ، گل زمان ، شیراز ،یاسر شاہ عرف فیصل ، ولی محمد اور سلطان کو گرفتارکیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، موبائل اور موٹر سائیکل چھیننے ،منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ بلال کالونی اور کورنگی کے علاقوں میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران2 ملزمان محمد تیمور خان اور حاکم علی کو گرفتار کیا۔ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ سامان بھی بر آمد کر لیا گیاہے۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :