Live Updates

عاصمہ کےوالد نے چیف جسٹس،آرمی چیف سے انصاف نہیں مانگا،عمران خان

کیونکہ عاصمہ کےوالد کوپولیس پراعتماد ہے،ورثاء سےجلدخودملنےجاؤں گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ہوں،زرداری کے ساتھ نہیں کھڑاہوسکتا،نوازشریف کواگلےماہ سزاہونیوالی ہے،اسی لیے سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 جنوری 2018 18:52

عاصمہ کےوالد نے چیف جسٹس،آرمی چیف سے انصاف نہیں مانگا،عمران خان
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ عاصمہ کے والد نے چیف جسٹس،آرمی چیف سے انصاف نہیں مانگا،کیونکہ عاصمہ کے والد کوپولیس پراعتماد ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ہوں ، زرداری کے ساتھ نہیں کھڑا ہوسکتا،نوازشریف سزاہونے والی ہے ،اسی لیے سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے آج کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مردان کی عاصمہ کے والد نے یہ نہیں کہاکہ مجھے آرمی چیف،چیف جسٹس سے انصاف چاہیے۔

کیونکہ لوگوں کوپولیس پراعتماد ہے۔کراچی میں پولیس کوغیرسیاسی بناناہوگا۔پولیس ٹھیک ہوتی تورینجرزکوبلانے کی ضرورت نہ پڑتی۔جب تک پولیس کوٹھیک نہیں کیاجائے گا۔سیاسی انتقامی کاروائی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

توپولیس ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ہماری لیڈرشپ پرجھوٹی ایف آئی آرزکٹوائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ان دونو ں کی 19سال اقتدارمیں رہے ہیں۔ایک بھی اچھا کام نہیں کیاہے۔

عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف نے پولیس کی وردیاں بدل دیں۔ڈولفن پولیس فورس اور وردیاں بدلناسب ڈرامہ ہے۔سندھ اور پنجاب میں پولیس کوغیرسیاسی کیاجائے۔لوگوں کوبے وقوف بنانے کیلئے پولیس کاانگلش نام دولفن رکھ دیا۔میں دونوں جگہ پرجاؤں گاجہاں قتل کیاگیا۔شہبازشریف پربھی پولیس مقابلے کروانے کاالزام ہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ میرشکیل الرحمن تیاری کرلے۔

اس کے خلاف پیمرا اور نیب دونوں میں کیس دائرکروں گا۔انہوں نے کہاکہ زینب کیس اور عاصمہ کے کیس میں فرق ہے۔زینب کیس میں چائلڈپورنوگرافی کااسکینڈل آیا۔خدشہ یہ ہے کہ ان کے پیچھے طاقتور لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔خیبرپختونخواہ میں ایسانہیں کہ واقعات نہیں ہیں۔لیکن ہم نے تعلیم کوٹھیک کیا۔نوازشریف اور زرداری دونوں نے قوم کولوٹا۔اربوں کی جائیداد دونوں کی ملک سے باہرہے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں بھی متاثرین کوانصاف دلانے کیلئے گیاتھا۔ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔میری 21سال کی جدوجہد ہی نوازشریف اور زرداری کیخلاف ہے۔خدانخواستہ میں زرداری کے ساتھ نہیں کھڑاہوسکتا۔عمران خان نے کہاکہ عدلیہ کوسلام پیش کرتاہوں۔نوازشریف سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں ان کی پوری کوشش ہے کہ ان کوجیل میں ڈالاجائے۔جبکہ سسٹم کوڈی ریل کرنے کیلئے آرمی پرتنقید کررہے ہیں۔نوازشریف کوپتاہے کہ انہیں اگلے ماہ منی لانڈرنگ میں سزاہونے والی ہے۔اس لیے نوازشریف کوشش کررہاہے کہ سسٹم ڈی ریل ہوجائے۔کیونکہ نوازشریف نے اتنے سال محنت کرکے پیسا لوٹ کرباہرلیکرگئے وہ ساراپیسا فریزہوجائے۔اسی لیے جڑانوالہ اور ادھرادھربھاگے پھررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات