شرح افراط زر سے لاہور کی بہ نسبت کراچی کم متاثر ہوا

ہفتہ 27 جنوری 2018 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں کراچی کی بہ نسبت لاہور میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن کے انفلیشن مانیٹرڈیٹا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ دسمبر 2016ء کے دوران لاہور میں افراط زر کی شرح میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ دسمبر 2017ئ کے دوران لاہور کیلئے افراط زر کی شرح میں 6.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دسمبر 2017ئ کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دسمبر 2016ئ کیلئے (سی پی آئی) میں 4.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔کراچی میں افراط زر کی شرح میں سب سے کم اضافہ ہونے سے افراط زر کی شرح دسمبر 2016ئ میں 2.6 فیصد کے مقابلہ میں دسمبر 2017ئ کے دوران 3.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح دسمبر 2016ئ کے مقابلہ میں دسمبر 2017ئ کے دوران افراط زر کی شرح میں سب سے کم اضافہ کراچی میں ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :