ْ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی ،ْ چودھری پرویز اشرف

ہفتہ 27 جنوری 2018 17:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی ہم حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں بھاگنے نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں نواز شریف نے کشمیر پرسودے بازی کے لئے عوامی مینڈیٹ کو چھین کر جعلی حکومت بنوائی آج یہ حکومت اپنے جعلی مینڈیٹ کے بوجھ تلے دب چکی ہے ۔

وزراء اور اسمبلی ممبران آپس میں دست و گریباں ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی۔