ن لیگ کے جلسہ میں ساؤنڈ سسٹم کا سٹیج گر گیا،جلسے میں آئے کئی کارکنا ن کے زخمی ہونے کا خدشہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 27 جنوری 2018 17:30

ن لیگ کے جلسہ میں ساؤنڈ سسٹم کا سٹیج گر گیا،جلسے میں آئے کئی کارکنا ..
جڑانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27جنوری 2018ء) ن لیگ کے جلسہ میں ساؤنڈ سسٹم کا سٹیج گر گیا،جلسے میں آئے کئی کارکنا ن کے زخمی ہونے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق آج جڑانوالہ میں ن لیگ نے سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ میں شدید بد نظمی دیکھنے کو ملی اور جلسہ کو منظم بنانے کے لئے کیے گئے انتظامات کا پول اس وقت کھل گیا جب سٹیج جلسہ میں موجود شرکا پر آن گرا۔ جلسہ میں شدید دھکم پیل دیکھنے میں آئی اور لوگ ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے یہاں تک کہ ساؤنڈ سسٹم کا سٹیج جلسہ گاہ میں موجود شرکاء کے اوپر گر گیا۔جس سے کئی کارکنا ن کے زخمی ہونے کا خدشہ بھی سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :