کراچی ،سہراب گوٹھ کے عمائدین کے وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات

ہفتہ 27 جنوری 2018 17:39

کراچی ،سہراب گوٹھ کے عمائدین کے وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے سہراب گوٹھ سے آئے عمائدین کے ایک وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی اور نقیب اللہ کیس سے مماثلت رکھنے والی ڈسٹرکٹ ملیر کے عوام کی جانب سے ایسی مذید شکایات کے اندراج کے کے حوالے سے پولیس سے تعاون طلب کیا۔

(جاری ہے)

جس پر آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کو ہدایات جاری کیں کہ عوام اگر ملیر میں ایسی کسی مذید شکایات کے لیئے آپ تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو انکی درخواستیں فوری وصول کی جائیں اور پولیس قواعد اور ضوابط کی روشنی میں انکی ہر ممکن معاونت کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :