تم زندگی بھرکیلئے بھی نااہل کرلو، عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹے گا،محمد نوازشریف

ججزکووزیراعظم کونکالنےکاکوئی اختیارنہیں،معاملہ اپنےاختتام کوپہنچےگا،نوازشریف کوصدارت سے ہٹانے کاقانون توڑاتوقوم خود نوٹس لےگی،بجلی کی تارسےڈرنے والےنےاپنا،لاڈلےاورسندھ والےکا بھی بھٹا بٹھا دیا،عوام الیکشن2018ء میں ان کوایسا دھکا دوکہ یہ پھرنظرنہ آئیں،میری نااہلی کے بعد پھردہشتگردی اورڈرون حملے شروع ہوگئے۔جڑانوالہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 جنوری 2018 17:19

تم زندگی بھرکیلئے بھی نااہل کرلو، عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹے گا،محمد نوازشریف
جڑانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تم زندگی بھرکیلئے بھی نااہل کرلو، عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹے گا، ججز کووزیراعظم کونکالنے کا کوئی اختیارنہیں،یہ معاملہ اپنے اختتام کوپہنچے گا، نوازشریف کوصدارت سے ہٹانے کا قانون توڑا توقوم خود نوٹس لے گی، بجلی کی تارسے ڈرنے والے نے اپنا، لاڈلے اور سندھ والے کا بھی بھٹا بٹھا دیا،عوام الیکشن 2018ء میں ان کوایسا دھکا دوکہ یہ پھرنظرنہ آئیں،میری نااہلی کے بعدپھردہشتگردی اورڈرون حملے شروع ہوگئے ۔

انہوں نے آج جڑانوالہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ لاہوروالا جلسہ نہیں ہے۔خالی کرسیوں کاجم غفیرتھا۔وہ جلسہ کہاں اور جڑانوالہ کے شیروں کاجلسہ کہاں؟ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جڑانوالہ اور فیصل آبادوالے ہمیشہ فیصلہ دیتے ہیں۔عوام نے فیصلہ دے دیاہے کہ ہم پانچ ججز کے فیصلے کونہیں مانتے۔بیٹے سے تنخواہ نہیں لی؟ کیا یہ باپ کاجرم ہوتاہے؟ فیصلہ سنا دیاکہ جاؤ گھر کوجاؤ۔

اسلام آباد سے لاہورکا4گھنٹے کا سفرہے لیکن چاردن لگ گئے۔جی ٹی روڈ پرعوام کاجو جذبہ دیکھا وہی آج دیکھ رہاہوں۔آج دنیا بدل رہی اور جرانوالہ بھی بدل رہاہے۔ الیکشن بھی آنے والاہے۔ یہ جلسہ نئے پاکستان کاریفرنڈم ہے ۔یہ ریفرنڈم بنے گا۔ ملک میں روشنیاں اور بے روزگاری ختم ہوجائے گی۔جڑانوالہ میں بتاؤ کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوئی یانہیں؟ میں نے وعدہ پوراکردیا۔

ابھی پانچ سال بھی نہیں ہوئے لیکن چار سال بعد ہی نکال دیا۔ لیکن میں وعدہ پوراکرکے نکلا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ موٹروے کاوعدہ کیاتھا بتائیں آج یہاں سے موٹروے گزررہی ہے یا نہیں ؟ فیصل آباد، ملتان، لاہوراسلام آباد اور کراچی کو بھی موٹروے جارہی ہے۔نوازشریف جووعدہ کرتاہے پوراکرتاہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دنوں میں بھی آؤں گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے 1999ء یاد آتاہے جب بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔

بجلی سپلائی کررہے تھے۔موٹروے بن رہے تھے۔پاکستان ایشین ٹائیگربن رہاتھا۔اس وقت مشرف نے مارشل لاء لگایااور ملک کاستیاناس کردیا۔ پھر نوازشریف 14مہینے جیل اور 7سال جلاقطنی اس لیے کہ نوازشریف نے ایٹمی قوت بنایااور ایٹمی دھماکے کیے۔جب جلاوطنی کے بعد پاکستان میں واپس آیاتودہشتگردی ، افراتفری، لوڈشیڈنگ عروج پرتھی۔لیکن عوام کی دعاؤں کے 2013ء میں آنکھوں میں انکھیں ڈال کردہشتگردی ختم کردی۔

آج پھر پاکستان میں افراتفری ہے۔کیونکہ ان کوپتاچل گیاہے۔ڈرون حملے بھی شروع ہوگئے ہیں۔دہشتگردی بھی شروع ہوگئی ہے۔نوازشریف نے کہاکہ میرے دور میں کوئی ڈرون حملہ نہیں کرسکتا تھا۔اوباما سے کہاتھا کہ پاکستان آزادملک ہے کوئی ڈرون حملہ نہیں کرسکتا۔ہم نے پاکستان کوخوددارملک بنایا۔بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ختم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں سے پوچھو کہ انہوں نے ملک کیلئے کیاکیاہے؟ دھرنے ،جھوٹ اور الزام تاشی کے سوا کیاکیاہے؟ انہوں نے کہاکہ ہمارے محترم ججز نے کہاکہ یہ صادق اور امین ہیں؟ واہ جی واہ صادق اور امین اس طرح کے ہوتے ہیں؟ آپ نے دونوں کاموازنہ کیاہے۔

ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ۔اس خدمت کاصلہ یہ ہے کہ بیٹے سے خیالی تنخواہ نہ لینے پرنکال دو،نااہل کردو۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ عوام بتائیں کہ نوازشریف کی نااہلی کومانتے ہیں؟ اب وہ ججز پھر بیٹھیں گے نواشریف کی نااہلی پانچ سال کی ہے یازندگی بھرکی ہے؟ تم ناہلی زندگی بھرکیلئے بھی کرلو۔لیکن عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹے گا۔لیکن یہ کون ہوتے ہیں مجھے عوام سے دورکرنے والے؟ انشاء اللہ ان کے فیصلے کوقوم مستردکرے گی۔

یہ مخلوق نوازشریف کے ساتھ ہے اس لیے تمہارے فیصلے کچھ نہیں کرسکتے۔یہ کہتے ہیں کہ درخواست دی ہے کہ نوازشریف کوصدارت سے بھی ہٹادو؟ کیاعوام کوقبول ہے ؟ ہم نے قانون بنایا ہے پھر یہ کیسے قانون کوتوڑسکتے ہیں؟ اگرایسا کیاگیاتوپھریہ قوم خود نوٹس لے گی۔انہوں نے کہاکہ صدرن لیگ نے کہاکہ یہ ڈرون جوگزررہے ہیں ان کوآج ہمت نہیں ہورہی کہ میرے پاس سے گزریں۔

ہری پور میں میرے سرکے اوپرآگئے۔لیکن آج دوردورہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی تارسے ڈرنے والے نے اپنا،لاڈلے اور سندھ والے کابھٹابٹھا دیاہے۔انہوں نے کہاکہ میں بڑے جوش میں ہوں۔آج میرے اور عوام کے درمیان آنے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عوام میرے اور میں ان کا ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ اپنے آپ کونہیں سنبھال سکتے عوام کوکیاسنبھالیں گے؟ عوام الیکشن 2018ء میں ان کوایسادھکادوکہ یہ پھرنظرنہ آئیں۔انہوں نے نوازشریف کوکس نے نکالا ہے؟ ووٹ توعوام نے دیاتھا۔لیکن پھر کس نے نکال دیا۔ان ججز کونوازشریف کونکالنے کاکوئی اختیارہے؟ مجھے پتاہے کہ یہ معاملہ ایسے نہیں ختم ہو گا یہ معاملہ اپنے اختتام کوپہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :