اٹھو!سازشیوں کوسبق سکھا دوکہ آئندہ سازشی ایساکھیل نہ کھیلیں،مریم نواز

وعدہ کروکہ نوازشریف کی عدل بحالی تحریک میں ساتھ دوگے،کیاایسا پاکستان منظورہے؟جہاں پانچ ججزپاناما میں پٹیشنزاور مقدمے میں لاڈلے کے وکیل بن جاتے ہیں،نوازشریف کوسیسلین مافیا،گارڈفادجیسی گالیاں دی جائیں؟ منصفوں سے سوال پوچھا جائے تو توہین عدالت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔جڑانوالہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 جنوری 2018 16:48

اٹھو!سازشیوں کوسبق سکھا دوکہ آئندہ سازشی ایساکھیل نہ کھیلیں،مریم نواز
جڑانوالہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری 2018ء) :مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ اٹھو! سازشیوں کوسبق سکھا دوکہ آئندہ سازشی ایساکھیل نہ کھیلیں،وعدہ کروکہ نوازشریف کی عدل بحالی تحریک میں ساتھ دوگے،کیاایسا پاکستان منظورہے؟جہاں پانچ ججزپاناما میں پٹیشنزاور مقدمے میں لاڈلے کے وکیل بن جاتے ہیں ، نوازشریف کوسیسلین مافیا،گارڈفادر جیسی گالیاں دی جائیں؟ منصفوں سے سوال پوچھا جائے تو توہین عدالت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔

انہوں نے آج جڑانوالہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جڑانوالہ کے بھائیواور بہنوں کومریم نواز کاسلام، آپ کی محبتوں کاشکریہ اداکرتی ہوں۔جڑانوالہ کی یادیں لیکر جائیں توہمیشہ یاد رکھیں گے۔وفااور وفاداری کیاہوتی ہے یہ جڑانوالہ سے پوچھو! جڑانوالہ نے نوازشریف کاساتھ ہی نہیں دیابلکہ ہاتھ بھی مضبوط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

جڑانوالہ نے دنیا کوبتا دیا کہ وفا کیا ہوتی ہے۔

جڑانوالہ کومسلم لیگ ن نے طلال چوہدری جیسا شیردیاہے۔جڑانوالہ کے عوام باشعور اور سیاسی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔جڑانوالہ اور فیصل آباد وہ شہرہے جہاں سے جیتنے والا،دوسرے اور تیسرے نمبرپرآنے والا امیدوار مسلم لیگ ن کا ہی ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ میں جڑانوالہ کے لوگوں سے چند سوال پوچھوں گی۔ اللہ تعالیٰ کے بعد عوام کی سب سے بڑی عدالت ہوتی ہے۔

کیا عوام کوایسا پاکستان چاہیے جس میں ذاتی مخالفت اور ذاتی اناکروڑوں ووٹوں سے بھاری ہو؟ جس پاکستان میں کروڑوں ووٹوں سے منتخب وزیراعظم کی تین نسلوں کاحساب ہو۔والدین ،بیٹوں بیٹی کاحساب ہواور 10روپے کی کرپشن بھی نہ نکلے تواقامہ پرنکال دیاجائے۔ پاناما میں نوازشریف کانام تک نہیں دی۔جب کیس گیاتوججزنے مجرمانیہ خاموشی اختیارکیے رکھی۔

جج نے خود کہاکہ عمران خان میرے پاس مقدمہ لیکرآؤ۔ تم سے نوازشریف نہیں نکالاجاتا ہم نکالیں گے۔ کیا ایسا پاکستان منظورہے جہاں پرعوام کے ووٹ کی پرچی کوحقیرسمجھا جائے۔کیاایسا پاکستان منظورہے جہاں 70سال میں ایک بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہ کرسکا ہو۔انہوں نے کہاکہ کیا ایسا پاکستان منظورہے جہاں نوازشریف اپنی بیٹی کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتاہو؟ لیکن مشرف جیسے غاصب کوطلب کرنے کی ہمت نہ ہو۔

جہاں نوازشریف کوکہا جائے تم سیسلین مافیاہو، گارڈفا درہوجیسی گالیاں دی جائیں؟ پاناما میں پٹیشنزکے ساتھ ججزمل جاتے ہیں جبکہ لاڈلے کے خلاف مقدمہ آتاہے تو پانچ ججزلاڈلے کے ساتھ مل جاتے ہیں ۔ کیاایسا پاکستان چاہیے جہاں مقدمہ بعد میں اور سزاپہلے سنادی جائے؟ منصفوں سے جب سوال پوچھا جائے توجواب دینے کی بجائے توہین عدالت کے پیچھے چھپ جائیں۔جہاں توہین کرنے والے کی سزاہولیکن ووٹ کی توہین کرنے والے کی کوئی سزانہ ہوتوکیاایسا پاکستان چاہیے؟ انہوں نے کہاکہ اگرایسا پاکستان نہیں چاہیے تووعدہ کروکہ نوازشریف کی عدل کی بحالی تحریک میں نوازشریف کاساتھ دوگے۔ مریم نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اٹھو!سازشیوں کوسبق سکھا دوکہ آئندہ سازشی ایساکھیل نہ کھیلیں۔