ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے بجلی کی قیمت7روپے فی یونٹ تک کرنے کا یقین دلایا

گیس کی قیمتوں میں بھی توازن قائم کیا جائے گا اور پنجاب کی صنعتوں کو کراچی کی صنعتوں کے برابر مساویانہ نرخوں پر مائع گیس مہیا کی جائے گی چیئرمین پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن

ہفتہ 27 جنوری 2018 16:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2018ء) چیئرمین پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن شیخ محمد فاروق اللہ والا نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے بجلی کی قیمت7روپے فی یونٹ تک کرنے کا یقین دلایا گیس کی قیمتوں میں بھی توازن قائم کیا جائے گا اور پنجاب کی صنعتوں کو کراچی کی صنعتوں کے برابر مساویانہ نرخوں پر مائع گیس مہیا کی جائے گی حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے گیس بجلی کی قیمتیں کم ہو نے سے ملکی معیشت مضبو ط ترقی کی طرف گا مزن ہو گی انڈسٹری پر سے جی آئی ڈی سی ٹیکس بھی ختم کرنے کا یقین دیہا نی وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی سپلائی بہتر ہو نے قیمتوں میں کمی صنعت کاروں اور تاجروں کا مشترکہ مطالبہ تھا حکومت نے اس ضمن میں جلد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ان مراعات اور ترغیبات کے بعد صنعتی پیداواری لاگت کم ہوگی اور ہماری برآمدی اشیاء خطے کے دیگر ممالک بنگلہ دیش ویت نام سے مسابقت کرنے کے قابل ہوجائیں گی اس طرح ہماری برآمدات جو10%کے حساب سے ترقی کررہی ہیں زیادہ بہتر شرح سے ترقی کریں گی اور اندرونی و بیرونی قرضہ جات کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گی انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان مجوزہ اقدامات سے ٹیکسٹائل کی صنعت کو بہت سہارا ملے گا اور پیداواری حجم بڑھنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت