سعودی شہزادہ ولید بن طلال کورہا کردیا گیا ہے، خاندانی ذرائع کا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 جنوری 2018 15:53

سعودی شہزادہ ولید بن طلال کورہا کردیا گیا ہے، خاندانی ذرائع کا دعویٰ
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری 2018ء) : سعودی سکیورٹی اداروں نے سعودی شہزادہ ولید بن طلال کورہا کردیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کرپشن الزام میں گرفتار سعودی شہزادہ ولید بن طلال کورہا کردیا گیا ہے۔ شہزادہ الولید بن طلال کوسعودی عرب میں کرپشن کیخلاف جاری مہم کےدوران گزشتہ سال نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ الولید بن طلال پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات تھے۔ الولید بن طلال دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔ جریدےفوربس کےمطابق الولید بن طلال کے17ارب ڈالرکےاثاثےہیں۔ واضح رہے سعودی شہزادے ولید بن طلال نے غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اٴْنہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

اس انٹرویو میں شہزادے الولید بن طلال نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تفتیشی عمل کے دوران وہ اپنے اثاثوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔اپنے انٹرویو میں الولید بن طلال نے اپنی بیگناہی کے سابقہ بیان کا اعادہ کیا۔ سعودی حکام اٴْن کے وسیع مالی اثاثوں کی چھان بین کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے پوچھ گچھ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تفتیشی عمل کے بعد بھی وہ اپنے وسیع سرمایہ کاری پر کنٹرول برقرار رکھیں گے۔

پرنس الولید بن طلال نے بتایا کہ اٴْن کی موجودہ قید یقینی طور پر کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اصلاحاتی عمل کی حمایت اور تعریف بھی کی۔ انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اٴْن پر کوئی الزامات عائد نہیں کیے گئے ہیں اور صرف پوچھ گچھ جاری ہے اور یہ سلسلہ جلد ختم ہو جائے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ سعودی عرب کے اندر شہزادہ الولید خواتین کے حقوق کے حامی ہیں اور اٴْن کو ملازمتیں دینے کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :